ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کی کیجریوال کے لئے ناشائستہ زبان کے استعمال کی ویڈیو جاری کرے: آپ

بی جے پی کی کیجریوال کے لئے ناشائستہ زبان کے استعمال کی ویڈیو جاری کرے: آپ

Tue, 11 Oct 2022 11:52:46    S.O. News Service

نئی دہلی ، 11؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)   عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں ہمت ہے تو اسے رکن پارلیمنٹ  پرویش ورما کا ویڈیو جاری کرنا چاہئے، جو وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔

آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے تین بار منتخب وزیراعلی اروند کیجریوال کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کا آئی ٹی سیل روزانہ ویڈیوز جاری کرتا ہے۔ 

اگر اخلاقی جرات ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی اور پوری بھارتیہ جنتا پارٹی کو مل کر اس ویڈیو پر جواب دینا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ کے لیے دو بار منتخب ہونے والے ارکان پارلیمنٹ  کہہ رہے ہیں کہ اس کو جیتے جی  کیڑے  پڑیں  اور ایسی ناشائستہ زبان استعمال کر رہے ہیں جس کو دہرانا بھی ممکن نہیں۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس ویڈیو کو جاری کرتے ہوئے آپ پارٹی  بی جے پی کے لیڈروں سے پوچھنا چاہتی ہے  کہ کیا ایسا شخص آپ کی پارٹی کا رکن اسمبلی بننے کے لائق ہے؟ کیا اس کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی؟ کیا کسی لیڈر نے ان کی زبان کی مذمت کی ہے؟ بی جے پی کو کسی ایسے لیڈر کا نام بتانا چاہیے جس نے ایسی زبان پر تنقید کی ہو۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور ہم وطنوں کے دلوں پر راج کرنے والے وزیر اعلیٰ کے خلاف ایسی زبان استعمال کی گئی ہے۔

ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ گجرات کی شکست کا اتنا خوف ہے، جس کی وجہ سے وہ مایوسی میں ہر روز پرانے ویڈیوز جاری کر رہے ہیں۔ یہ گوپال اٹالیا اس وقت کا ویڈیو جاری کر رہے ہیں جب وہ پارٹی میں بھی نہیں تھے۔ گوپال کا تعلق اٹالیا  پٹیل سماج سے ہے۔ وہ پٹیل سماج جس کے لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے گولیوں سے بھوننے کا کام کیا تھا۔ وہ پٹیل سماج جسے بھارتیہ جنتا پارٹی نے لاٹھیوں سے توڑنے کا کام کیا۔ جس کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی پٹیل سماج سے نفرت کرتی ہے۔ اس لیے پوری بھارتیہ جنتا پارٹی گوپال اٹالیا کو نشانہ بنا رہی ہے۔


Share: